واشنگٹن(ٹرینڈی ایڈیٹر رپورٹ)رابرٹ ووڈورڈامریکی تحقیقاتی صحافی ہیں۔وہ 26مارچ 1943ئ کوجینیوامیں پیداہوئے۔1965ئ میں بی اے کرنے کے بعدامریکی بحریہ میں شمولیت اختیارکی،1970ئ میں بطورلیفٹنٹ سبکدوش ہونے کے بعدہارورڈلائ سکول میں داخلہ لیامگرپڑھائی نہیں کی۔اس کی بجائے واشنگٹن پوسٹ میں رپورٹرکیلئے درخواست دے دی۔وہ دوسری طرف جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں شیکسپئراورعالمی تعلقات کے متعلق کورسزکرتے رہے۔ 1971ئ میں امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ سے بطوررپورٹرصحافتی کیرئرشروع
کیااوراب بطورایسوسی ایڈیٹرکام کررہے ہیں۔1972ئ میں ووڈورڈ اوران کے ساتھی رپورٹرکارل برنسٹین کوڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے ہیڈکوارٹرواشنگٹن ڈی سی کے دفترمیں واقع عمارت واٹرگیٹ میں نقب زنی پررپورٹ فائل کرنے کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ اس دوران صدررچرڈنکسن کی انتظامیہ نے ان کے ملوث ہونے کوچھپانے کی کوشش کی تاہم پانچ نقب زن گرفتارہونے کے بعدسازش بے نقاب ہوگئی،جسے سامنے لانے میں باب ووڈکابھی ہاتھ تھا۔کانگرس نے اس سکینڈل کی تحقیقات کی تونکسن انتظامیہ نے مزاحمت کی ،جس کے باعث آئینی بحران پیداہوگیا۔باب ووڈنے ہی پہلی مرتبہ رپورٹ کی کہ نکسن انتظامیہ دوبارہ صدرمنتخب ہونے کیلئے گندے سیاسی حربے استعمال کررہی ہے،جن میں سیاسی مخالفین کے دفاترکی نگرانی اورٹیلیفون کالزکی ریکارڈنگ وغیرہ شامل ہے۔اس کے بعدباب ووڈاورکارل برنسٹین نے مشہورزمانہ کتاب ALL THE PRESIDENT’S MEN(صدرکے آدمی )لکھی جوتب سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔بعدازں 1976ئ میںاس پرفلم بنی ،جس میں رابرٹ ریڈفورڈنے باب ووڈاورڈسٹن ہف مین نے برنسٹین کاکردارنبھایا،جس نے دونوں رپورٹروں کوراتوں رات مشہورشخصیات بنادیاجبکہ تحقیقاتی صحافت میں دلچسپی کی لہربھی پیداکی۔مذکورہ کتاب اورفلم کے بعدووڈورڈ کے خفیہ مخبرDeep Throat(فرضی نام )کے متعلق دنیاشدیدتجسس میں مبتلا ہوگئی۔ ووڈورڈ کاموقف تھاکہ وہ اپنے مخبرکی شناخت خفیہ رکھیں گے تاہم مذکورہ مخبرمرنے سے پہلے اپنی شناخت بے نقاب کرنے کی اجازت دے گیاتو رازکھلا۔تیس برسوں تک صرف باب ووڈاوربرنسٹن وغیرہ مخبرکی شناخت سے باخبرتھے۔ مئی 2005 ئ میں مخبرکے لواحقین نے وینیٹی فیئرمیگزین کوانٹرویومیں دعوی کیاکہ ایف بی آئی کاسابق ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرڈبلیومارک فیلٹ خفیہ مخبرتھا۔باب ووڈنے فوری تصدیق کی اورپھرThe Secret Man (خفیہ آدمی )کے نام سے کتاب لکھی۔ووٹ ورڈاوربرنسٹین نے بعدازں واٹرگیٹ کے متعلق دوسری کتاب The Final Days (آخری ایام )بھی لکھی،جس میں نومبر1973ئ تک کے عرصے کااحوال بیان کیاگیا۔حتیٰ کہ صدرنکسن نے اگست 1974ئ میں استعفی دے دیا۔باب ووڈ نے صحافتی کیرئرکے دوران 18کتابیں لکھیں،جس کی تفصیل یوں ہے۔All the President’s Men
