لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سالانہ2018ءکے امتحانات میں بی ایس سی کے محمد عمر علی رول نمبر020520 نے712 نمبر حاصل کر کے اوور آل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ بی ایس سی کی سدرہ خان رول نمبر067239 نے711 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی کی رخسانہ نظر رول نمبر 083714 نے 699 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح بی اے میں طالبہ صائمہ جبیں رول نمبر010423 نے 666 نمبر لے کر بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن شازمہ رحمن رول نمبر039188 نے646 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اوربی اے کی زینت انمول رول نمبر064009 نے 641 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات 10ستمبر 2018ءکی صبح12:30بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی جس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔