تازہ تر ین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید گفتار حسین جھمرہ گاو¿ں کا رہائشی تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain