تازہ تر ین

بھارتی وزیرداخلہ کی ”پاکستان“کو گیڈر بھبکی, جلد بڑا حملہ متوقع

نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ہتھیار بنانا بزدلی ہے،بھارت کبھی پاکستان کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ رائے پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بھارت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے بار بار ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائی جاتی ہے لیکن واضح کردیناچاہتے ہیں کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بار بار دہشت گردوں اور دہشت گرد سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرکے بھارت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ دہشت گردی بہادروں کا نہیں ڈربوکوں کا ہتھیار ہے۔ مبینہ سرجیکل سٹرائیک کا براہ راست ذکر کرنے سے گریز کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے جوانوں کو کس طرح بار بار نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس کے بعد بالآخر ہمارے جوان حیرت انگیز کام کرجاتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنے ملک کا سر پاکستان کے سامنے جھکنے نہیںدے گی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ ملک بھارت کی تیز رفتار ترقی سے پریشان ہیں اور وہ ہماری قوم کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت بھارت کی اقتصادی پیداواری کی شرح دنیا میں سب سے بہتر ہے جس سے بھارت مخالف ممالک کو جلن ہورہی ہے اور وہ ایسی سرگرمیاں کررہے ہیں جس سے ہمارا ملک پیچھے چلا جائے اور کمزور ہو لیکن مودی کی سربراہی میں ہماری حکومت ملک کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain