برطانیہ(ویب ڈیسک)70ویں ایمی ایوارڈز میں کسی ڈرامہ سیریز میں بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ، دونوں ہی اعزازات برطانوی اداکاروں کے نام آئے ہیں۔کسی ڈرامہ سیریز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز برطانوی اداکارہ کلیئر فوئے نے حاصل کیا ہے جو کہ نیٹ فلیکس کی سیریز دی کراو¿ن میں ملکہ الزبتھ دوئم کا کردار ادا کرتی ہیں۔ادھر میتھیو ریئز ایف ایکس چینل کی سیریز دی امریکنز کے لیے بہترین اداکار کا انعام جیت گئے۔بہترین ڈدامہ سیریز گیم آف تھرونز رہی اور اس کے اداکار پیٹر ڈنکلج بہترین معاون اداکار رہے۔دو شوز جن سے لوگوں کو بہت ساری توقعات تھیں، اٹلانٹا اور دی ہینڈ میڈز ٹیل، کوئی بھی انعام اپنے نام نہ کر سکے۔اپنی تقریر میں کلیئر فوئے نے دی کراو¿ن کے بارے میں کہا کہ یہ ان کی زندگی کے بہترین ڈھائی سال رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’مجھے ایک ایسا کردار دیا گیا جو ادا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور مجھے ایسے دوست ملے ہیں جنھیں میں کبھی بھول بھی نہیں سکوں گی۔‘ شو کے تیسرے سیزن میں یہ کردار اولیویا کولمن ادا کریں گے۔ بہترین ہداہتکار کا انعام بھی سٹیون ڈالڈری کو ملا۔
