تازہ تر ین

سرمد کھوسٹ ”نو ٹائم ٹو سلیپ“میں قیدی کا کردار نبھائینگے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکار اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ ”نو ٹائم ٹو سلیپ“میں سزائے موت کے قیدی کا کردار نبھائینگے۔ 24گھنٹے طویل یہ لائیو سٹریم پرفارمنس 10اکتوبر سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے طور پر ہرسال منایا جاتا ہے۔ جسٹس پراجیکٹ پاکستان یہ لائیو سٹریم ہائی لائٹ آرٹس اوراولوموپولو میڈیا کے اشتراک سے پیش کر رہا ہے۔یہ لائیو سٹریم نو اور دس اکتوبر کی درمیانی رات بارہ بجے شروع ہوگی اور اگلی شب بارہ بجے ختم ہوگی جسے فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئیٹر پر پوری دنیا میں دیکھا جاسکے گا۔ہدایتکارہ کنول کھوسٹ نے بتایا کہ24گھنٹے پر محیط اس لائیو پرفارمنس کی ابتداء26ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے قیدی ”زی“کے خصوصی اکاونٹ اور فیس بک پیچ پر پوسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔دس اکتوبر کو پر فارمنس سے قبل سوشل میڈیا پر سزائے موت پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام مراحل ٹویٹس، ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے لوگوں تک پہنچائے جائینگے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain