ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار انڈسٹری کے نوجوان اداکار ورون دھون کا سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج پورا نہ کر سکے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کو سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلج دیا تاہم اکشے کمار نے ورون دھون کا چیلنج قبول کرلیا لیکن وہ اسے پورا نہ کر سکے۔واضح رہے کہ شرت کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ میں ورون دھون اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم رواں سال 28 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
