تازہ تر ین

شہدائے کربلا کی ےاد میں فنکاروں کے گھروں پر مجالس جاری

لاہور(شہزاد فراموش )محرم الحرام میں فنکاروں نے اپنے گھروں میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس منعقد کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو یوم عاشور کے بعد تک بھی جاری رہتا ہے اور پورا مہینہ فنکار امام حسین ؓ کے غم میں ڈوبے نظر آتے ہیں۔مختلف فنکاروں کے گھروں میں دوسرے فنکاروں کا جا کر ذکر اہلبیت کرنا ایک روایت بن چکی ہے گزشتہ دنوں بھی سائرہ نسیم ‘ آفرین پری ‘ سدرہ نور ‘ٹمی ‘ ملائیکہ اور جرار رضوی کی رہائش گاہوں پر مجالس کا انعقاد ہوا ہے۔ اور ان مجالس میں دردانہ رحمان ‘ میگھا‘ ندا چودھری ‘شاہدہ منی ‘ڈولی‘ سید نور ‘ جوجی علی خان‘ کامیڈین نواز انجم‘ روینا خان ‘ نشو بیگم ‘ تابندہ ‘ سنبل راجہ‘ خوشبو خان‘ کینڈی‘ شفق علی‘رخسار ‘ نادیہ علی‘ایمان مرزا‘ رابعہ خان‘ماہم رحمان‘نگاہ حسین‘اسلم پھلروان‘جرار رضوی‘ساہ رخ خان‘بابو‘علی جعفر‘انیقہ علی‘ صبا کاظمی‘نینا بلوچ‘شیبا بٹ‘ مظہر‘عینی طاہرہ ‘ عرشمہ مریم ‘ صبا خان اور دیگر مجالس میں شریک ہو رہے ہیں۔ادھر اداکارہ خوشبو،ماہ نور ، ندا چودھری ،صوبیہ خان،نگارچودھری ، میگھا ، ہنی شہزادی ، آشا چودھری ، سدرہ نور ‘ تعبیر برال‘مدھواوردوسری اداکارائیں 12 محرم الحرام تک ڈراموں میں کام نہیں کررہیں ۔علاوہ ازیں نادیہ علی نے2 محرم کو اپنے گھرجوہرٹاﺅن میں مجلس اور نیاز کا اہتمام کیا۔3 محرم کو موسیقار طافو مجلس عزا کااہتمام کیا ۔4محرم کو خو شبو نے جوہرٹاﺅن ، ترنم نازنے اپنی رہائشگاہ اے بلاک سبزہ زارسکیم میں مجلس اور نیاز کا اہتمام کیا جبکہ طارق وزیرنے اندرون لاہور میں مجلس اورنیازکااہتمام کیا۔5 محرم کو عائشہ جاوید‘ شین نے اپنے گھرنیوگارڈن ٹاﺅن، زری نے ڈیفنس،آفرین پری نے علامہ اقبال ٹاﺅن میں مجالس کاانعقادکروایاجبکہ استاد حامد علی خان نے بھی اپنے گھرمیں مجلس کاانعقاد کیا۔6 محرم کو سائرہ نسیم نے اپنی رہائش گاہ جوہرٹاﺅن ،حمیراچنا نے علامہ اقبال ٹاﺅن ، سنبل راجہ نے وحدت روڈ اورمہرالنسا نے جوہرٹاﺅن میں مجالس کااہتمام کیا۔7 محرم کو سید شوکت حسین رضوی کی بیوہ یاسمین شوکت نے شاہ نورسٹوڈیومیں مجلس کاانعقاد کروایا ان کے علاوہ گوشی رائے ، ٹمی اور شازیہ رائے نے بھی اپنے گھروں واقع این ایف سی سکیم میں مجالس کا اہتمام کیا۔8 محرم کی رات عذراجہاں نے مصطفی ٹاﺅن ،ہدایتکار جرار رضوی نے علامہ اقبال ٹاﺅن اور ملائیکہ جوہرٹاﺅن میں مجالس کا اہتمام کیا۔ آج 9محرم الحرام کو دردانہ رحمن اور ماہم رحمن اپنی رہائشگاہ علامہ اقبال ٹاﺅن پر مجلس اور نیازکااہتمام کریں گی۔12محرم کو شاہد ہ منی اپنی رہائشگاہ جوہرٹاﺅ ن پر اور 14محرم کو بی جی گلبرگ میں مجالس کا اہتمام کریں گی۔محرم الحرام کے حوالے سے گلوکارہ سائر ہ نسیم کاکہناتھا میں محرم الحرام کاآغازہوتے ہی گلوکاری سے دوری اختیارکرلیتی ہوں اور20صفرتک گائیکی سے اجتناب کرتی ہوں البتہ نوحہ خوانی اورمرثیے سنا کرشہدا کربلاکوخراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ دردانہ رحمن اور ترنم ناز کا کہناتھا محرم الحرام کامہینہ مسلمانوں کیلئے نہایت اہمیت کاحامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain