لاہور(خصوصی رپورٹ) اداکارہ میرا اب کاروبار کریں گی۔ پہلے مرحلہ میں انہوں نے لاہور کے پوش علاقے اسٹیٹ لائف ہاﺅسنگ سوسائٹی میں میرا کیفے بنا لیا ہے۔ کیپٹن نوید ان کے پارٹنر ہیں۔ کیفے میں میرا پیزا بھی بیچیں گی۔ کیفے کی تقریب رونمائی جلد منعقد ہو گی جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
