لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ فلم طیفا ان ٹربل میں کام کرنے کا لطف آیا جس کا اظہار الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔علی ظفر نے میرا انتخاب کیا اورمیں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے انکے انتخاب کو بہتر ہی ثابت کیافلم شائقین کو عمدہ کردارنگاری سے متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔پہلی پاکستانی فلم میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئی جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی فلم نے ملک سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ ساز بزنس کرکے ہماری شناخت بنادی ہے۔سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آج کل میں ہدایتکار عاصم رضا کی نئی فلم پرے ہٹ لو میں مصروف ہوں اس فلم میں بھی میری پرفارمنس شائقین کو متاثر کرے گی۔ ٹی وی ڈراموں نے میر ی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا طیفا ان ٹربل کا پارٹ2 بنانے کا فیصلہ علی ظفر نے کیا ہے اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں یا نہیں وہ ہی یہ فیصلہ کرینگے۔
