تازہ تر ین

صبح سویرے بیداری کی عادت، اچھی صحت کی ضمانت

نارتھ کیرولائنا(ویب ڈیسک)بہترین صحت کے لیے وقت پر سونے اور وقت پر بیدار ہونے کی عادت کو صحت کےلیے ہمیشہ موزوں قرار دیا گیا ہے۔ اب یہ حقیقت سائنس نے بھی ثابت کردی ہے۔ ڈرہام میں واقع مشہور امریکی ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ماہرین نے اس ضمن میں 1900 عمر رسیدہ افراد کا طویل عرصے تک جائزہ لیا۔ ان کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وقت پر نہ سونے اور بے وقت بیدار ہونے والے افراد کئی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اٹھنے اور جاگنے کے معمولات قابو میں نہیں رکھ سکتے وہ اگلے 10 برس میں کئی امراض میں گھر سکتے ہیں جن میں وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر، ذیابیطس کے علاوہ فالج اور دل کے امراض شامل ہوسکتے ہیں۔پروفیسر جیسیکا لنسفورڈ ایوری کہتی ہیں کہ بے قاعدہ نیند جسم کے پورے استحالے (میٹابولزم) پر منفی اثر ڈالتی ہے جس سے پہلے وزن بڑھتا ہے اور پھر دیگر عوارض لاحق ہوجاتے ہیں۔پروفیسر لنسفورڈ نے کہا کہ ہم وقت پر جاگنے کے فوائد جانتے ہیں لیکن ہم اپنی تحقیق کے بعد حیاتیات کی رو سے اس کا جواب چاہتے تھے، سائنسی بنیاد پر اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سونے اور جاگنے میں بے قاعدگی سے ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ پیدا ہوتا ہے جو دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ بلڈ پریشر کے شکار افراد زیادہ دیرتک سوتے ہیں جبکہ موٹے افراد وقت سے پہلے اٹھ جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain