تازہ تر ین

ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے اور او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے پر ہڑتال پر تھے،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے مذاکرات کئے جس میں ڈاکٹرزکے مطالبات پرعملدرآمدکیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا اورڈاکٹرزکے مسائل پرکارروائی کیلئے فوکل پرسن مقررکردیا گیا،پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم اور اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain