تازہ تر ین

”ٹرمپ“ کا پتہ چلے گا یا ”ہیلری“, امریکی تاریخ بدلیں گے

واشنگٹن (اے این این) امریکہ میں صدارتی الیکشن (آج) ہونگے جن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن اور ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ میں جوڑ پڑے گا تاہم ای میلز تنازعہ میں ایف بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہیلری کلنٹن کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ امریکی حکومت نے غیر ملکی مبصرین کو بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔مبصرین کا تعلق دو اہم تنظیموں سے ہوگا جو ایک طویل عرصے سے یہی کام کرتے آئے ہیں۔ لیکن، وہ زیادہ تر یہ کام دنیا کے دیگر حصوں میں کیا کرتے ہیں، ناکہ امریکہ میں۔امریکی حکومت نے 35 ارکان پر مشتمل ‘آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس (او اے ایس)’، جن کا صدر دفتر وائٹ ہاﺅس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے، سے کہا ہے کہ وہ اس سال پہلی بار انتخابات کا مشاہدہ کریں۔’او اے ایس’ کے ترجمان، کیون سلیوان نے کہا ہے کہ ”امریکہ تنظیم کی جانب سے خطے بھر میں آزدانہ اور شفاف انتخابات کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اہم کام کی انتہائی قدر کرتا ہے۔ ہم ‘او اے ایس’ کے کام کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس سے اس ادارے کے اس اہم کام کو سرانجام دینے کے سلسلے کی مدد ملتی ہو، ہم امریکی عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں”۔کوسٹو ریکو کی سابق صدر، لورا شنشلہ اِس کام کی قیادت کر رہی ہیں، جس میں 16 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔یورپ میں سکیورٹی اور تعاون کی تنظیم، اور امریکہ میں کام کرنے والی چھ دیگر تنظیموں نے، جنھوں نے سنہ 2012 کے انتخابات کے دوران انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا تھا، اس کے ارکان 2016 کی ووٹنگ کا مشاہدہ کریں گے۔اِس57 رکنی تنظیم کی ٹیم، ‘او اے ایس’ کے دستے سے کہیں زیادہ ہے، جس کی مجموعی تعداد 600 سے زیادہ ہے۔ زیادہ تر پولنگ کے مقامات پر جاری عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں، جہاں ریاست کی سطح پر وہ انتخاب کی بڑی تصویر پر دھیان مرتکز رکھتے ہیں۔بین الاقوامی ٹیمیں سیاسی پارٹیوں کے ان افراد کے ساتھ کام کریں گی، جو ووٹنگ کے عمل پر نگاہ رکھتے ہیں، جن باتوں کو صدارتی انتخابی مہم کے دوران اٹھایا گیا، جیسا کہ ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ووٹر دھاندلی کے بارے میں تشویش کا معاملہ اٹھایا ہے۔امریکہ میں کیے گئے متعدد مطالعوں سے کبھی ووٹوں میں دھاندلی کا کوئی خاص ثبوت نہیں ملا۔ لیکن، بین الاقوامی مبصرین دھاندلی کا نہیں بلکہ دیگر ملکوں کے حوالے سے انتخابی عمل سیکھنے کی غرض سے مشاہدہ کرتے ہیں، ساتھ ہی امریکہ کو اپنے نظام کو مزید مضبوط کرنے میں مدد مل سکے۔امریکی صدارتی الیکشن میں تقریباً 4کروڑ افراد پہلے ہی ارلی پولنگ میں اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں ۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات آج(منگل کو )ہوں گے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے ،سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات میں شہری اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ،دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو اپنے مخالف حریف پرچارپوائنٹس کی برتری حاصل ہے ،مقابلہ دوطرفہ ہو تو ہلیری کلنٹن کو 48فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 43فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے،ادھرامریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز کی تحقیقات میں ٹھوس شواہد نہ ملنے پر تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کردیاجبکہ صدارتی امیدوارٹرمپ نے اس حوالے سے ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے جولائی میں کہا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی صدارتی ا±میدوار ہلیری کلنٹن نے خفیہ معلومات کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ادارہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش نہیں کرے گا تاہم دو ہفتے قبل ایک مرتبہ پھر جب ان کی نئی ای میلز کی تحقیقات کا عندیہ دیا گیا تو ہلیری کلنٹن انتخابی مہم نے ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain