لاہور(کلچرل رپورٹر) پہلی فلم کے تجربے نے اداکارہ نمرہ خان کو دلبرداشتہ کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے کئی پروڈیوسرز کو بائے بائے کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی کی معروف اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان کی پہلی فلم”بلائنڈلو“ سال رواں میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ عمران بخاری ،یاسر شاہ ،عامرقریشی اور متیرا سمیت دیگر فنکاروں نے کام تھا لیکن یہ فلم توقع کے مطابق کامیابی حاصل نہ کرسکی حالانکہ اس پر ڈائریکٹراور پروڈیوسرنے بہت محنت کی تھی ۔فلم کے رزلٹ پر نمرہ خان سمیت دیگر کاسٹ بھی پریشان تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے نمرہ خان نئی فلموں بارے بہت محتاط ہوگئی ہیں اورا سی وجہ سے وہ کئی لوگوں کو انکار کرچکی ہیں ۔اس بارے میں نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی توجہ ٹی وی پر ہی مرکوز کئے ہوئے ہیں۔