تازہ تر ین

ماہرین نے سب سے بڑے ’ہاتھی پرندے‘ کا اعلان کردیا

لندن(ویب ڈیسک)زمین پر بہت سے پرندے ایسے گزرے ہیں جن کے متعلق سب سے بڑے پرندوں کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے لیکن اب ماہرین نے باقاعدہ طور پر ایک قسم کے فیل مرغ (ایلیفنٹ برڈ) کو زمین پر رہنے والا سب سے بڑا پرندہ قرار دیا ہے۔لندن انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی کے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے نہ ا±ڑنے والے ایک پرندے ’ورومبے ٹائٹن‘ کو دنیا کا سب سے بڑا پرندہ قرار دیا ہے جو ’ہاتھی پرندے‘ کی نسل سے تعلق رکھتا تھا اور مڈغاسکر میں پایا جاتا تھا۔ اس ضمن میں کئی عشروں سے تحقیق جاری تھی اور اب ماہرین نے 346 فیل مرغ (ہاتھی پرندوں) کی باقیات پر طویل تحقیق کی ہے جن میں سے 82 پرندوں کی ہڈیاں تقریباً مکمل حالت میں تھیں۔ورومبے ٹائٹن کا وزن 860 کلوگرام اور اونچائی تین میٹر تھی جو ہزار سال پہلے زمین پر موجود تھا لیکن جب افریقا اور مڈغاسکر میں انسانوں نے بسنا شروع کیا تو ان کی آبادی دھیرے دھیرے کم ہونے لگی اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ اس وقت مڈغاسکر میں بڑے لیمور بندر، کچھوے اور دریائی گھوڑے بھی پائے جاتے تھے۔تحقیقی ٹیم میں شامل سائنس داں جیمز ہنسفورڈ نے کہا کہ اتنے بڑے جانور قدرتی ماحول اور جنگل پر اہم اثرات مرتب کرتے ہیں، یہ پودوں اور گھاس کی بڑی مقدار کھا کر انہیں کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ دوسری جانب وہ اپنے فضلے سے دور دور تک بیج بکھیرتے ہیں جس سے نئے پودے اور درخت اگتے ہیں۔ ان پرندوں کے ختم ہوتے ہی خود مڈغاسکر کی ماحولیات بھی تباہ ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain