تازہ تر ین

جاوید شیخ 64برس کے ہو گئے ، آج سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ 64برس کے ہو گئے ، آج (پیر ) اپنی سالگرہ کا کیک اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گے ۔فلم ، ٹی وی اور ریڈیو کے سینئر اداکار ، پروڈیوسر اور ہدایات کار جاوید شیخ 8اکتوبر 1954ءکو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ ”شمع “سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ انہوں نے ”ان کہی“ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ جاوید نے 1974ءمیں فلم ”دھماکہ“سے لالی ووڈ میں قدم رکھا ۔ جبکہ بطور ڈائریکٹر انکی پہلی فلم ”مشکل“تھی جسکے بعد انہوں نے چیف صاحب، یس باس،یہ دل آپ کا ہوا اورکھلے آسمان کے نیچے جیسی فلمیں تخلیق کیں ۔ وہ اردو اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔ جاوید شیخ کے بعد ان کے شہزادشیخ اوربیٹی مومل شیخ بھی اداکاری کے شعبے میں اپنی پہچان بناچکے ہیں۔ جاوید شیخ آج بھی پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مصروف ترین اداکار ہیں۔ وہ اپنی 64ویں سالگرہ کا کیک کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain