تازہ تر ین

چیف جسٹس نے عدلیہ کو متحرک کردیا، انصاف کی راہ میں حائل رکارٹیں دور ہونگی: میاں حبیب ، آئی ایم ایف سے متعدد حکومتیں قرضے لے چکی ہیں لیکن کوئی بہتری نظر نہیں آئی: علامہ صدیق ، ہمارے ملک میں پارلیمان کا کام قانون سازی کرنا ہے: سیف الرحمان، آئی ایم ایف اگر قرضہ دیگا تو پالیسیاں بھی اسکی ہی چلیں گی: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی میاں حبیب نے کہا ہے کہ عموماً اداروں کے سربراہ اپنے ادارے پر تنقید نہیں کرتے۔ چیف جسٹس نے حیران کن طور پر لاہور ہائیکورٹ کو تنقید کا نشانہ بنا کر اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ چیف جسٹس نے عدلیہ کو متحرک کر دیا ہے معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمہ کیلئے چیف جسٹس کا کردار قابل قدر ہے۔ وزیراعظم نے عندیہ دیا ہے کہ جلد انصاف فراہم کرنے کیلئے قانون میں موجود سقم دور کرینگے۔ حکومت اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی ہے جہاں سے ایسی شرائط سامنے آ رہی ہیں جن کا پہلے کبھی نہ سنا تھا۔ ضمنی الیکشن بہت اہم ہیں اس میں کامیابی جماعتوں کی پوزیشن بدل سکتی ہے۔ اصل مقابلہ سعد رفیق اور ہمایوں اختر کے مابین ہو گا۔ حکومتی مداخلت نظر نہیں آ رہی۔ زینب قتل کیس کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا گیا قصور میں بچوں سے زیادتیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ سینئر صحافی علامہ صدیق اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک کسی حکومت یا پارٹی نے انگریز دور کے بنائے قوانین ہی تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق قوانین بنائے جائیں آئی ایم ایف سے مختلف حکومتیں متعدد بار قرض لے چکی ہیں تاہم کہیں بھی اس سے عوامی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ سی پیک پر امریکہ کے بڑے تحفظات ہیں ملک کے معاشی حالات سخت نظر آ رہے ہیں ضمنی الیکشن بڑے اہم ہیں ماضی کی طرح حکومتی مداخلت نظر نہیں آ رہی۔ زینب قتل کیس پنجاب پولیس کی نااہلی کی بدترین اور کھلی مثال ہے قصور میں بچوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ زیادتی اور ان کی بلیو فلمیں بنائی جاتی رہی ہیں ان کے مجرم کیوں نہ پکڑے گئے۔ کہنہ مشق صحافی میاں سیف الرحمان نے کہا کہ چین جانا ہوا وہاں عدلیہ کا ماڈل دیکھا ہمیں بتایا جائے کہ چین کے حالات کے مطابق قانون سازی کی گئی جس کے مثبت اثرات سامنے آئے۔ ہمارے یہاں پارلیمان کا کام قانون سازی کرنا ہے جو نہیں کی جاتی۔ بدقسمتی ہے کہ آج تک عدالتوں نے بھی حکومتوں کی توجہ اس جانب مبذول نہ کرائی اب چیف جسٹس نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے جو خوش آئند ہے۔ چیف جسٹس عوام کے دل کی بات کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف امریکہ کی لونڈی ہے امریکہ کو اصل تکلیف چین سے ہے۔ اگر موجودہ حکومت نے قرضہ لے کر سابق حکمران کے وطیرے کو ہی اپنایا تو مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ عام طور پر ضمنی الیکشن حکمران جماعت ہی جیتتی ہے۔ تاہم ووٹروں میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینا ضروری نہیں اصل بات یہ ہے کہ مجرم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ تجزیہ کار ضمیر آفاقی نے کہا کہ عام آدمی اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ بنیادی حقوق اسے میسر نہیں ہیں۔ چیف جسٹس اگر جیلوں کا بھی دورہ کریں تو وہاں بھی کچھ تبدیلی آ سکتی ہے۔ آئی ایم ایف اگر قرضہ دے گا تو پالیسیاں بھی اس کی چلیں گی۔ بدقسمتی ہے کہ ہمارے یہاں قرضوں کا بھی ٹھیک مصرف نہیں کیا جاتا ہمیں قرضوں پر اکتفا کرنے کے بجائے اپنے پیداواری ذرائع بڑھانا ہونگے۔ ضمنی الیکشن زیادہ تر تحریک انصاف کی چھوڑی نشستوں پر ہو رہے ہیں۔ اگر حکمران پارٹی ہارتی ہے تو اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا ہو جائے گا۔ زینب قتل کیس میں مجرم کو سزا ملنا اچھی بات تاہم ہمیں معاشرتی رویوں کو بھی بدلنا ہوگا۔ پنجاب پولیس کا رویہ اور کارکردگی شرمناک ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain