تازہ تر ین

مادھوری ڈکشت نے آن لائن ڈانس اکیڈمی متعارف کرا دی

ممبئی(شوبز ڈےسک)بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے آن لائن ڈانس اکیڈمی ڈانس ود مادھوری متعارف کرا دی جہاں صارفین کو گربا ڈانس سیکھنے کی تربیت دی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ ڈانس زندگی اور روح کا اظہار ہے اور نوراتری تہوار کے موقع پر آن لائن ڈانس اکیڈمی ڈانس ود مادھوری میجک ایف ایم 106.4 کے تعاون سے متعارف کی جارہی ہے جس میں صارفین کو گربا کوچنگ کلاسز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام صارفین پر زور دیتی ہوں کہ وہ اس مقابلے میں حصہ لیں اور جیتنے والوں کو میری ٹیم کے معروف کوریوگرافر کروتی مہیش ڈانس کی تربیت دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain