تازہ تر ین

اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری کا قتل، گوتم گمبھیر اور عمر عبداللہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

کشمیر (ویب ڈیسک)اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان ڈاکٹر منان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں موت پر جموں اور کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔این ڈی ٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر نے عمر عبداللہ سمیت دیگر سیاستدانوں کو ڈاکٹر منان وانی کے مبینہ طور پر دہشت گردوں سے تعلق کا ذمہ دار قرار دیا۔خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے ڈاکٹر منان وانی کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حزب المجاہدین کے سرگرم رکن تھے۔دوسری جانب کشمیری سیاست دان اور سابق وزیراعلیٰ کشمیر عمر عبداللہ نے نہ صرف بھارتی کرکٹر کی تنقید کا جواب دیا بلکہ بھارت کو کشمیری نوجوان کی موت کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔ادھر کشمیر کے مقامی حریت رہنماو¿ں نے بھارتی کرکٹر کی کشمیر کے حوالے سے غلط معلومات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔گوتم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘منان وان کی ہلاکت: ہم نے ایک دہشت گرد اور بنیاد پرست کو ختم کردیا، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، ا?ئی این سی انڈیا اور بی جے پی فار انڈیا اس بات پر شرمندہ ہیں کہ انہوں نے کس طرح ایک نوجوان کو کتاب سے دور کرکے اس کے ہاتھ میں گولی تھما دی’۔جس کے جواب میں عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ ‘یہ شخص بمشکل ہی نقشے پر ڈاکٹر منان کا ضلع یا اس کا گاو¿ں تلاش کرسکتا ہے لیکن انہیں یہ معلوم ہو چکا ہے کہ کشمیر میں ایک نوجوان نے کس طرح ہتھیار اٹھائے’۔عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر اسی طرح کشمیر کے بارے میں کم جانتے ہیں جیسا کہ کرکٹ کے بارے میں میری معلومات ہیں اور میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔جس پر گوتم گمبھیر نے عمر عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ا?پ کو نقشوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ آپ نے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کی بات کی’۔اس پر عمر عبداللہ نے گوتھم گمبیر کو مخاطب کیا اور یاد دلایا کہ کس طرح ان کے ساتھیوں کو قتل کیا گیا ‘1988 سے اب تک میرے ایک ہزار سے زائد کارکنوں اور رہنماو¿ں کو قتل کیا جاچکا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ا?پ کے پاس کشمیر کے حوالے سے معلومات مکمل ہوں تب ہی بحث کے لیے آگے آئیں اور اس وقت تک آپ کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔بعد ازاں گوتم گمبھیر نے عمر عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یہ آپ سمیت تمام سیاستدانوں کا مسئلہ ہے کہ جب انہیں آئینہ دیکھایا جاتا ہے تو وہ برا مان جاتے ہیں۔11 اکتوبر 2018 کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان اور پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر منان وانی اور عاشق حسین زرگر کو قتل کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور خصوصی آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ہندواڑہ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ڈاکٹر منان وانی اور عاشق حسین کو نشانہ بنایا تھا۔پی ایچ ڈی اسکالر اور کشمیری نوجوان کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آتے ہی ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دونوں کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے انسداد دہشت گردی ا?پریشن کے دوران مقابلے میں ہلاک کیا جبکہ بتایا گیا کہ ڈاکٹر منان وانی نے رواں سال جنوری میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain