تازہ تر ین

انار کے رس کے چند اہم ترین فوائد

کراچی (ویب ڈیسک ) آج کل بازار سرخ اور گلابی اناروں سے بھرے ہوئے ہیں جو اپنی رنگت اور ذائقے کی وجہ سے ہمیں اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔ اس اہم سوغات میں غذائی اجزا اور کئی امراض سے شفا بھری ہوئی ہے۔جدید سائنسی تحقیق سے دیکھیں تو انار ان گنت غذائی اجزا اور ایک سو سے زائد فائٹو کیمیکلز سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ کیمیکلز کینسر سے بچانے کے علاوہ دل کو بھی بہترین حالت میں رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں برس سے انار طبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ انار کے مصدقہ فوائد میں سے چند یہ ہیں۔
کینسر سے بچاو¿
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انار کا رس پروسٹیٹ کینسرکا خطرہ کم کرنے اور سرطان کے بعد کی صورتحال کو مزید پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر بہت سے اقسام کے کینسر میں انار اور اس کے رس کی افادیت ثابت ہوچکی ہے۔
دماغی صحت کے لیے مفید
انار میں بعض اینٹی آکسیڈنٹس ایسے ہوتے ہیں جو کسی اور پھل میں بہت کم مقدار میں ملتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس دماغی افعال کو بہتر رکھنے، یادداشت بڑھانے اور الزائیمر کے مرض کو روکتے ہیں۔
ہاضمے میں مددگار
معدے اور ا?نتوں میں اندرونی جلن بہت سی بیماریوں کی جڑ سمجھی جاتی ہے۔ انار کا رس اس کا مو¿ثر انداز میں خاتمہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر انار کا رس ڈائریا کی صورت میں استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں لیکن عام حالات میں اس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔
جوڑوں کا درد بھگائے
ایک جانب تو انار کے رس میں جلن اور سوزش دور کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں تو اس میں موجود خاص فلیوینولز ان تمام راستوں کو روکتے ہیں جن سے جوڑوں کا درد اور گٹھیا پیدا ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے کئی مطالعے کیے ہیں جن میں انار کے رس کی افادیت سامنے ا?ئی ہے۔
انار اور امراضِ قلب
اگر کسی پھل کے رس کو دل کا سب سے بہتر دوست کہا جائے تو یہ اعزاز بھی انار کے جوس کو ہی ملے گا۔ محدود لیکن مضبوط شواہد کی بنیاد پر ہونے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ انار کا رس دل کی شریانوں میں خون کا بہاو¿ برقرار رکھتا ہے۔ اس کے کئی اجزا شریانوں کی تنگی کو روکتے ہیں۔
لیکن یاد رہے کہ اگر ا?پ بلڈ پریشر کے مریض ہیں یا کولیسٹرول کم کرنے کی دوا لے رہے ہیں تو انار کا رس ان کا اثر کم کردیتا ہے۔ اسی بنا پر دل کے مریض اپنےمعالج سے مشورے کے بعد ہی انار کا رس استعمال کریں۔
انار کے اینٹی وائرس اجزا
وٹامن سی اور وٹامن ای سے بھرپور انار کا رس کئی طرح کے وائرس اور انفیکشنز سے بچاتا ہے۔ تجربہ گاہوں میں انار کا رس بہت مو¿ثر ثابت ہوا ہے ساتھ ہی یہ سرد موسم کے انفیکشن سے بھی بچاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain