تازہ تر ین

نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تاریخ رقم کر دی

لاہور (کورٹ رپورٹر) جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا اور کہا کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں منعقد ہوئی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نومنتخب چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان، صوبائی وزرا، پاکستان بار کونسل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، سول و عسکری افسران سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ جسٹس یاور علی کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹس ریفرنس میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، جس میں نامزد چیف جسٹس انوار الحق، جسٹس سردار شمیم، جسٹس مامون الرشید سمیت عدالت عالیہ کے تقریبا تمام ججز نے شرکت کی۔ جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار شمیم خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے جبکہ جسٹس امین الدین خان عدالت عالیہ کی انتظامیہ کمیٹی میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 6ججوں کو مستقل کر نے کی منظوری دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain