تازہ تر ین

کنگ خان کی” زیرو“ نے ریلیز سے قبل 100کروڑ کما لئے

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم زیرو ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم زیرو نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔ فلم نے یہ بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں کیا ہے۔ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی پروڈکشن ریڈ چلی نے پیشگی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کردیئے ہیں۔انند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کنگ خان کی ماضی کی فلموں جب ہیری میٹ سجل اور رئیس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔
تاہم فلم کا بزنس 100 کروڑ سے کم ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain