تازہ تر ین

ووگ ایوارڈز آف دی ایئرتقریب،کرینہ، عالیہ ،پریٹی کی شرکت

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارت کے نامور ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈ 2018 کی شاندار تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بولی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھانوی کپور نے سنہری رنگ کا خوبصورت گاﺅن پہنا، جس میں وہ خاصی بولڈ نظر آئیں۔کئی عرصے فلموں سے غائب ہوئی پریتی نے اس ایونٹ پر سیاہ رنگ کا لباس ریب تن کیا۔کرشمہ اس ایونٹ میں اپنے لباس کی وجہ سے سب سے منفرد نظر آئیں۔اس موقع پر عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان، جھانوی کپور، کرن جوہر سمیت کئی نامور ستارے اپنے شاندار فیشن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر اترے۔جبکہ ستاروں کو اس ایونٹ میں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔بولی وڈ بیبو کرینہ کپورکو اس ایونٹ کے دوران سال کی اسٹائل آئیکن کا ایوارڈ دیا گیا۔مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ نے سال کی یوتھ آئیکن کا ایوارڈ حاصل کیا۔کیریئر میں صرف چند ہی فلموں کا حصہ بننے والے وکی کوشل نے ٹرینڈ ڈسرپٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کروایا۔بولڈ اور سنجیدہ اداکار کرنے والی ردھیکا نے بھی سال کی ٹرینڈ ڈسرپٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔مزاحیہ اداکار کرنے والے آیوشمان کو ووگ مین آف دی مومنٹ کا ایوارڈ ملا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain