تازہ تر ین

سی پیک …. 42 ممالک کو فائدہ حاصل ہو گا …. پاکستانی آمدن 5 ارب ڈالر سے زائد

گوادر (خصوصی رپورٹ) خطے میں گیم چینجر اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت بن گیا پہلا تجاری بحری جہاز عالمی منڈیوں کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت چین کے اہم عوامی و حکومتی عہدیداروں نے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے 200 ٹرکوں پر تجارتی قافلے کے سامان کی بحری راستوں سے مختلف ممالک کو روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس تاریخی تقریب کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ” یاد گاری شیلڈ “پیش کی وزیراعظم نے منصوبہ کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل نے تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے خطے کی 3 ارب کی آبادی مستفید ہو گی۔ اس تجارتی قافلے نے کاشغر سے گوادر تک 3000 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ تجارتی سامان بحری راستوں سے مختلف ممالک کو جائیں گے۔ آج کا دن تاریخی ہے جو خطے میں تبدیلی کا ضامن بنے گا۔ چینی کمپنی سائنوٹرانس کے نمائندے نے تجارتی قافلے کو انتہائی بہترین سکیورٹی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ اس سے دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ بریفنگ کے مطابق اس راہداری کے مکمل ہونے پر گوادر پورٹ سے 2017ءسے سالانہ 10 لاکھ ٹن کارگو گزرے گی۔ صرف تیل کی ترسیل سے چین کو 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔ 6 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی ترسیل کیلئے چین کا 12 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ سمٹ کر 3 ہزار کلومیٹر ہو گیا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان کو راہداری کی مد میں سالانہ 5 ارب ڈالر کی آمدن ہو گی۔ سی پیک 42 ممالک کو فائدہ ہو گا اور 2025ءتک تجارتی حجم 800 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain