لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)اداکارہ انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس پر مبینہ تشدد کے بعد طلاق کے لیے 20 ستمبر 2016 ءکو طلاق کےلئے درخواست دی تھی جبکہ انجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کےلئے بھی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچوں کی کفالت صرف ان کے حوالے کی جائے جبکہ براڈ پٹ بچوں کی کفالت مشترکہ طور پر چاہتے ہیں۔ طلاق اور بچوں کی کفالت کے معاملے میں اب مزید ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس سے انجلینا جولی کی بچوں کی اکیلے کفالت کرنے والی خواہش مکمل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔براڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جسے وہ انجلینا جولی کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں۔براڈ پٹ، انجلینا جولی کے خلاف اس وقت آڈیو ریکارڈنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب انجلینا عدالت میں بچوں کی اکیلے کفیل ہونے کا مقدمہ لڑیں ۔