لاہور(اشفا ق حسین)اداکارہ سجل علی نے ایک ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کا معاوضہ 30لاکھ روپے وصول کیا ہے جس کے بعد ان کا شمار بھی ٹی وی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہونے لگا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی نے چندروز پہلے 26اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل میں کام کا معاہدہ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ عنقریب لاہورمیں شروع ہوگی اور اس میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے بہت سے نامورفنکار بھی کام کررہے ہیں۔بالی وڈ سے واپسی کے بعد پاکستان میں یہ ان کی پہلی سیریل ہے کہ کیونکہ بھارتی فلم”مام“میں کاسٹ ہونے کے بعد انہوں نے بہت سے ڈراموں میں کام سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ سجل علی نے اس سیریل کے علاوہ حال ہی میں ایک اور پروڈیوسرسے دولاکھ روپے فی قسط کا مطالبہ کیا تاہم اس سیریل میں کام کا معاہدہ فائنل نہیں ہوسکا۔اس بارے میں سجل علی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔