تازہ تر ین

پاکستان کے 50 پیسے بھارت کے ایک روپے کے برابر

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں انڈین روپے کی قیمت ایک روپیہ ساٹھ پیسے سے گر کراچانک پچاس پیسے رہ گئی ہے۔مارکیٹ میں انڈین کرنسی کاکوئی خریدار نہیں ۔کرنسی ڈیلرز دبئی میں بھی کوئی نہیں مل رہا، کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے سے زیادہ انڈین کرنسی موجود ہے جو اب انڈیا میں 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے بعد اپنی اصل قیمت کی چوتھائی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جس سے ان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہناہے کہ اِس سے کہیں زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹس پاکستانی عوام کے پاس موجود ہو سکتے ہیں جو تجارت یا پھر سیاحتی کے غرض سے انڈیا جاتے ہیں۔ظفر پراچہ کے مطابق انڈین حکومت نے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کا فیصلہ اچانک کیا اور انڈیا سے باہر کرنسی کے کاروبار سے منسلک افراد اور بیرون ملک مقیم افراد کے لیے نوٹ تبدیل کرانے کا دورانیہ بھی مناسب نہیںخاص طور پر باہر کے ممالک اور غیر ملکیوں کے لیے کچھ وقت مقرر کرنا چاہیے تھا۔ ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اِس وقت ملک کے مختلف منی چینجرز کے پاس 15 کروڑ سے زیادہ انڈین کرنسی موجود ہے جو اِس فیصلے کے بعد اپنی اصل قدر کے مقابلے میں چوتھائی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ پہلے اگر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انڈین روپے کی عالمی سطح پر قیمت ایک روپیہ ساٹھ پیسے یا ستر پیسے تھی تو اب وہ اچانک گر کر پچاس پیسے رہ گیا۔ دو دنوں سے صورتحال یہ ہے کہ کوئی خرید نہیں رہا اور ہم لوگ ڈالر کے علاوہ ساری کرنسی دبئی برآمد کر کے ڈالرز میں ایکسچینج کرتے ہیں لیکن دبئی میں بھی کوئی نہیں خرید رہا۔
50پیسے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain