کراچی(ویب ڈیسک) ماہر امراض جگر ڈاکٹر فیصل حنیف نے کہا کہ جگر کوصحت مند رکھنے کیلئےسبزیاں پھل،ورزش نہایت ضروری،چکنائی زدہ کھانوں سے بچنا چاہئے، پاکستانی نڑاد برطانوی ڈاکٹر پروفیسر شاہد قریشی نے کہا کہ پاکستان میں تین قسم کے تعلیمی نصاب ہیں اس سے قوم کے ذہن تقسیم ہو رہے ہیں،سینئر ڈاکٹر جنرل فزیشن علی رضا نے کہاکہ فوڈپوائزننگ کو معمولی سمجھنا مہلک ثابت ہوسکتاہے ، الٹی ،متلی ،ڈائریاہوجانا یہ سب فوڈپوائزننگ کی علامات ہیں ان پر دھیان رکھنا ضروری ہے۔پنجاب اسموگ کی زد میں ہے اسکا بھی ذکر کیا گیا جبکہ اداکار قوی خان کو 71ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی گئی۔ پروگرام میں وزیراعظم کے مشیرافتخار درانی، سینئر تجزیہ کارپروفیسر رسول بخش رئیس، رہنمائ پیپلزپارٹی تاج حیدر،ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات نسیم الرحمن شاہ،فلمی تجزیہ کار ریحان احمد گفتگو میں شریک تھے۔ماہر امراض جگر ڈاکٹر فیصل حنیف نے کہا کہ جگر کی بیماریوں سے بچنے کیلئے ورزش نہایت ضروری ہے، چکنائی والے کھانے زیادہ کھانے سے جگر پر اثر پڑتا ہے، سبزیوں پھلوں کا استعمال جگر کیلئے نہایت مفید ہے پاکستان میں جگر کی بیماریوں کی سب سے عام وجہ ہیپاٹائٹس ہے، ہیپاٹائٹس اے ایک سے دوسرے کو لگ سکتا ہے، ہیپاٹائٹس بی، سی خون کی منتقلی سے پھیلتا ہے۔ لیور ٹرانسپلانٹ بہت مہنگا ہے چالیس سے پچاس لاکھ لگتے ہیں۔پاکستانی نڑاد برطانوی ڈاکٹر پروفیسر شاہد قریشی کو نیشنل ہیلتھ سروس میں خدمات کے اعتراف میں رائل سوسائٹی آف میڈیسن برطانیہ کے ای این ٹی سیکشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔