ابوظہبی (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونےوالے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔ انہوں نے اب تک 17 میچز میں 949 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
