بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3-0سے ہراکرکوارٹرفائنل میں نشست پکی کرلی۔چین اورآئرلینڈکامیچ 1-1گول سے برابررہا۔بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں جاری میگا ایونٹ کے گروپ بی میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈکیخلاف کھیل کے آخری کوارٹرمیں شاندارکھیل کامظاہرہ کیا۔ابتدائی تین کوارٹرزمیں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔47ویں منٹ میںجیکب ویٹون نے آسٹریلیاکوسبقت دلائی،3منٹ بعدبلیک گوویرنے برتری دوگنا کردی۔ 56ویں منٹ میں کورے ویئرنے سکور 3-0کردیا۔اس جیت کیساتھ آسٹریلین ٹیم نے کوارٹرفائنل کےلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔گروپ بی کے ایک اورمیچ میں چین اورآئرلینڈکامیچ 1-1سے برابررہا۔
