تازہ تر ین

اپنی زبان سے خود اپنی پیشانی چھونے والا عجیب شخص

کھٹمنڈو( ویب ڈیسک ) نیپال میں موجود ایک عجیب و غریب شخص منہ کے غیر معمولی طور پر لچک دار عضلات اور زبان کی لمبائی کے سبب اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھو سکتا ہے۔35 سالہ نیپالی بس ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھتا ہے اور اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھوسکتا ہے۔ اگلے مرحلے میں وہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانا چاہتا ہے۔ اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد وہ نیپال کے چھوٹے سے علاقے سے پورے ملک میں مشہور ہوگیا ہے۔
بعض لوگوں نے بچوں کے سامنے اسے کرتب دکھانے سے منع کیا ہے کیونکہ کچھ بچے اسے دیکھ کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ بعض بچے قریب آتے ہیں تو ڈر سے ان کا پیشاب خطا ہوجاتا ہے۔ اکثر دفعہ بالغ افراد بھی اسے دیکھ کر حیران اور بےحال ہوجاتے ہیں۔ درج ذیل ویڈیو میں اس کے کمالات دیکھے جاسکتے ہیں۔یاگیاہ نے کہا کہ ’ مجھے اگر ڈراو¿نی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے ایک دوست پسکار نیپال کہتے ہیں کہ یہ دماغی اور جسمانی طور پر مکمل تندرست ہے اور اس عمر میں پہنچ کر اس کے چہرے میں لچک پیدا ہوئی اور وہ زبان سے پیشانی چھونے کے قابل ہوگیا تاہم اس کے دانت تیزی سے گرچکے ہیں اور اس کے منہ میں صرف ایک دانت ہی بچا ہے شاید اسی وجہ سے اس کےمنہ کا دہانہ بہت لچک دار ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain