Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
    • دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
    • یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
    • دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
    • عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
    • حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
    • پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
    • زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
    • آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
    • عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
    • وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
    • ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
    • ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
    • رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا
    • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
    • امریکی حکام کا ایران پر عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چینی کمپنی کا ملازمین کو یومیہ 6 ہزار قدم چلنے کا ہدف ورنہ جرمانہ

    By Daily Khabrainدسمبر 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چین(ویب ڈیسک)یوں تو پیدل چلنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ انسانی جسم کو متعدد امراض سے بچانے میں بھی مددگار ہوتا ہے لیکن چین میں حال ہی میں پیدل چلنے کاہدف طے کرنا اور اسے پورا نہ کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا۔چین کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے ملازمین کو ورزش کرنے پر آمادہ کرتے ہوئے ماہانہ ہدف طے کیا ہے جس کے حوالے سے کمپنی کے ملازمین کا دعویٰ ہے کہ ان کا ماہانہ ہدف ایک لاکھ 80 ہزار قدم چلنا ہے۔ملازمین نے بتایا کہ اگر وہ یہ ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو انہیں ہر نامکمل قدم کے بدلے میں اعشاریہ صفر ایک (0.01) یو آن جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔چین میں روزانہ طے شدہ قدم چلنا ایک مشکل امر بنتا جارہا ہے، صحت کے حوالے سے بعض بیمہ کمپنیاں اپنے صارفین کی روزمرہ واک کی نگرانی کے لیے مختلف ایپس کا استعمال کرتی ہیں اور اہداف پورا کرنے پر مستقبل میں ڈسکاو¿نٹ کی پیش کش بھی کرتی ہیں۔اسی طرح کچھ اسکول اپنے طالب علموں کی روزمرہ ورزش کے لیے روزانہ ان کے موبائل فونز پر پیڈومیٹر ایپس چیک کرتے ہیں۔یہاں تک کہ نجی کمپنیاں بھی اپنے ملازمین کو ماہانہ ایک طے شدہ قدم چلنے کا ہدف طے کرتی ہیں لیکن حال ہی میں سامنے والی اس خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے کہ ایک کمپنی اپنے ملازمین کو طے شدہ ہدف پورا نہ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کر رہی ہے۔چین کے اخبار ’ انفارمیشن ٹائمز ‘ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے گوانگ ڑوا کے جنوبی شہر میں واقع نامعلوم رئیل اسٹیٹ کمپنی نے اپنے ملازمین کو کم از کم ایک لاکھ 80 ہزار قدم ماہانہ چلنے کا ہدف دیا ہے۔اس کمپنی کے قوانین کے تحت مذکورہ قدم چلنے کا ہدف پورا کرنے پر صحت مند ہونے کے علاوہ کوئی انعام نہیں ملےگا لیکن اگر ملازمین یہ ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو ہر قدم کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔کمپنی کی ایک ملازم زائیو سی نے انفارمیشن ٹائمز کو بتایا کہ وہ گزشتہ ماہ اس ہدف میں سے 10 ہزار قدم پورے نہیں کرسکی تھیں جس کی وجہ سے ان کی تنخواہ سے 100 یوآن جرمانے کے طور پر کاٹ لیے گئے تھے۔یوں تو 100 یوآن صرف 15 ڈالرز کے برابر ہیں لیکن ملازمت پیشہ افراد کے لیے ہر ایک یوآن بھی اہمیت رکھتا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت تکلیف دہ امر ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ 80 ہزار قدم چلنا ہمارا ہدف ہے جو کہ 30 دن کے حساب سے 6 ہزار قدم یومیہ بنتے ہیں ‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’بظاہر تو یہ اتنا زیادہ نہیں لگتا لیکن میرے جیسے افراد کے لیے یہ واقعی ایک سنگین مسئلہ ہے‘۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ کمپنی کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی ہیں اور اپنے دن کا زیادہ تر حصہ ڈیسک پر گزارتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سب وے اسٹیشن ان کی کمپنی کے قریب قائم ہے جس کی وجہ سے یہ ہدف پورا کرنا ان کے لیے تقریباً ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ جب روزانہ چلنے والے قدم کی گنتی کی تو وہ محض ڈھائی ہزار بنے جو کہ یومیہ 6 ہزار قدم چلنے کے ہدف کے نصف سے بھی کم ہے۔زائیو سی کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھ سکتی ہوں کہ کمپنی چاہتی ہے کہ ان کے ملازمین زیادہ ورزش کریں اور صحت مند ہوں لیکن ہم کام کے اوقات میں نہیں چل سکتے اور ہمیں شام میں اوور ٹائم میں بھی کام کرنا ہوتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ گھر پہنچ کر رات کا کھانا کھانے تک 9 بج چکے ہوتے ہیں، جس کے بعد روزانہ چلنے کا ہدف ایک اضافی بوجھ ہے اور اس کی وجہ سے نیند کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کمپنی نے ایک لاکھ 80 ہزار قدم لینے کا ہدف طے کیا تو انہیں یہ چیز مثبت لگی لیکن یہ تو اس سوچ سے زیادہ مشکل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ہدف بہت مشکل ہے جس کے عوض کوئی انعام بھی نہیں ہے‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.