لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہاہے کہ یاسر کی کارکرگی پر سارا پاکستان خوش ہےیاسر کو ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ یاسر کو ایک روزہ ٹیم میں بھی شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فخر اور عباس کو ڈاکٹرنے ریسٹ دیا تھا اب وہ دونوں بھی پریکٹس کر رہے ہیں۔ اور بہتر ہیںہماری مڈل آرڈر اچھاکھیل رہی ہے۔عثمان صلاح الدین،عابد علی ،سعد اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ انہیں مستقبل میں موقع ملے گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انضمام نے کہا کہ حفیظ پر کسی کا کوی دباﺅ نہیں تھا۔ انہوں نے ریٹارمنٹ کا خودفیصلہ کیا ہے سرفراز اچھا پرفارم کر رہا ہے تاہم ج طرح کا وی کھلاڑی ہے اسے مزید بہتر کھیلنا چاہئے،کلب کرکٹ کھلاڑی پیدا کرنے کے لئے بہت ضروری ہے منتظمین کا شکریہ اداکرتاہوں۔ میری سلیکشن میں تو کپتان ہی کراچی سے ہے۔ میں صوبہ کی بجائے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھتے ہیں۔غلطی ہو سکتی ہے تاہم کسی کو بھی کراچی، لاہور وغیرہ کی بات نہیں کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ بنچ پر بٹھانے کی بجائے اے ٹیم میں کھلاں ۔ عامر باصلاحیت اور اچھا بالر ہے۔ اب وہ اچھا کھیل رہا ہے۔ بورڈ کی جانب سے سلمان بٹ کو کھلانے کی کوی پابندی نہیں جب بھی ضرورت پڑی موقع دیں گے۔
