لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ اگر ان فٹ کھلاڑی بھیجے گئے ہیں تو اس کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہے۔جنوبی افریقہ سے میچ بڑا امتحان ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کی فٹنس چیک کرنی ہو تو اسے آٹھ دس اوورز کرا کے دیکھا جاتا ہے تھوڑی سی دوڑ لگوانے سے فٹنس چیک نہیں کی جا سکتی۔میرے خیال میں سابق کرکٹر عبدالرزاق جیسے کرکٹر کو کوچنگ میں رکھنا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں پاکستان میں کچھ عرصے سے بہتر بیٹسمین پیدا نہیں ہوئے۔سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ عباس ان فٹ ہیں اگر ایسا ہے تو پھر انہیں بھیجا ہی کیوں گیا سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے عباس نے خود کیوں نہ بتایا ان کے خود کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کافی تگڑی ہے۔
