تازہ تر ین

وسیم نے سرفراز سے کپتانی واپس لینے کی مخالفت کر دی

ملتان(نیوزایجنسیاں) سابق کپتان اورسٹار پیسر وسیم اکرم نے کہاہے کہ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی جانب لانے کیلئے ایونٹ شروع ہو رہا ہے‘ اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، مجھے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جائے جو سرفراز کے بجائے کپتان بن سکتا ہو، سرفراز کے بعد ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے‘ سرفراز کے بعد عمران خان یا جاوید میاں داد نہیں بیٹھے جس میں سے کسی کو کپتان بنا دیا جائے۔سرفراز احمد اس وقت قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے سب سے بہترین اورموزوں آپشن ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم سے بڑے کارنامے کی امید نہیں کیونکہ یہ امکان اسی وقت پیدا ہو سکتا ہے ‘جب بیٹنگ لائن پرفارم کرے اور جنوبی افریقہ کی خطرناک کنڈیشنز میں ایسا ہونا آسان نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain