تازہ تر ین

بینکرافٹ نے بال ٹمپرنگ کا سارا ملبہ وارنر پر ڈال دیا

میلبورن (آئی این پی) بال ٹمپرنگ میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر بین کرافٹ نے ٹیمپرنگ کا سارا ملبہ ڈیوڈ وارنر پر ڈال دیا۔آسٹریلوی بورڈ نے بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہونے پر کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال اور بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بین کرافٹ کو سینڈ پیپر سے بال کو خراب کرتے دیکھا گیا تھا۔فوکس اسپورٹس کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں بین کرافٹ نے کہا کہ مجھے ڈیوڈ وارنر نے گیند کی شکل بگاڑنے کا کہا اور مجھے اس وقت ایسا کرنا ہی بہتر لگا تھا۔بین کرافٹ نے مزید کہا کہ مجھے اپنی غلطی کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑی، اس واقعے کے بعد محسوس کیا کہ میں نے ہر کسی کو شرمندہ کیا ہے۔یاد رہے کہ بین کرافٹ کی 9 ماہ کی پابندی 29 دسمبر کو ختم ہورہی ہے جب کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سال کی پابندی 29 مارچ کو ختم ہوگی۔معطل آسٹریلین کرکٹرنے کہاکہ ڈیوڈ وارنر نے انہیں گیند تبدیل کرنے لئے کہا، انہیں کہا گیا کہ سارا کام آپ نے کرنا ہے، تو اس وقت میں نے وہی کیا جو بہتر لگا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی غلطی کی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑی ہے ، یہ ایک مشکل وقت تھا جو گزر گیا اور اب میں خوش ہوں کہ چند روز بعد میری پابندی ختم ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ کیپ ٹان ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پر کپتان سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ کیمرون بین کرافٹ کو نو ماہ پابندی کی سزا دی گئی جو 29 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain