سنچورین(سی پی پی )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو گیا ہے۔پاکستان کے حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ۔ حارث سہیل کی انجری کے باعث ٹیم میں عدم شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی جگہ شان مسعود کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حارث سہیل 2013میں بھی جنوبی افریقہ کیخلاف انجری کے باعث ہی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ حارث سہیل اس وقت ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اب گھٹنے کی انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان گھٹنے، فاسٹ بالر محمد عباس کندھے اور سپنر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اورتاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔
