راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس دوران خطے کی صورتحال اور متعلق باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے درمیان افغان امن عمل افغان عوام کی خواہش کے مطابق کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر سرحدی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر الیکسی یوری نے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی سفیر نے پاک فوج کے 10 افسروں اور 2 جوانوں کو اعزازت سے نوازا، اعزازات میں آرڈر آف فرینڈشپ، میڈل فار کرج اور میڈل فار کامن ویلتھ ان ریسکیو شامل ہے جب کہ اعزازات روسی کوہ پیما الیگزینڈر گو کوو¿ کو بچانے کے اعتراف میں دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق الیگزینڈر گو کوو¿ کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشیئر سے 20 ہزار فٹ کی بلندی سے بچایا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر گو کوو¿ کو لیٹوک پیک سے بچایا گیا۔
