تازہ تر ین

نائب کپتان اسد شفیق کی فارم کو گرہن لگ گیا

سنچورین(آئی این پی)قومی ٹیم کے نائب کپتان اور سینئر بلے باز اسد شفیق کی فارم کو گرہن لگ گیا ۔ 2017میں یونس خان او ر مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کی بیٹنگ کا بوجھ اظہر علی اور اسد شفیق کے کندھوں پر آن پڑا تھا ،اظہر علی تو وقفے وقفے سے بعض اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کی مشکلات کو کم کرتے رہے ہیں تاہم اسد شفیق کی فارم کو گرہن لگ گیا ہے ، 32سالہ بلے باز گزشتہ 15ٹیسٹ میچز کی27اننگز میں 30.37کی اوسط سے محض820رنز سکور کرسکے ہیں جن میں تین نصف سنچریاں اور دو سنچریاں شامل ہیں ۔اسد شفیق جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں مکمل طور پر ناکام رہے اور دونوں اننگز میں محض6اور 7رنز بنا سکے ۔ یاد رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain