لاہور (شوبز ڈیسک ) فلمسٹاررےما نے کہا ہے کہ مےں نے اپنی زندگی کا بہترےن دو ر فلم انڈسٹری مےں گزارا ہے ،اپنے وقت کے تمام ہےروز کے ساتھ کام کےا ہے ،رےمبو اوربابر علی کے ساتھ کام کرنے کا لطف آتا تھا ،اداکار شان کے ساتھ بھی کام کرنا اچھا تھا ۔انہوں نے اےک انٹروےو کے دوران کہا کہ مےں نے شان کو کبھی فلموں سے نہےں ہٹاےا وہ اےک وقت مےں خود ہی برےک لےکر امرےکہ چلے گئے تھے ان کے جانے کے بعد مےں نے سعود اوربابر علی کے ساتھ اپنی جوڑی بنا لی تھی اور مجھے انکے ساتھ کام کرنے کا سب سے زےادہ لطف آےا ۔انہوں نے کہا کہ باحےثےت پروڈےوسر و ڈائرےکٹر اپنی فلم بنائی تو اس وقت احساس ہوا کہ اےک شوٹنگ کےنسل ہوجانے سے فلمساز کو اےک دن کا کتنا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ رےمانے کہاکہ نفسانفسی کے اس دو رمےں ہم نے اپنے مضبوط رشتوں کو غےر جانب طور پر کمزور کردےا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مےں اپنے بےٹے عدنان شہاب کی اےک اچھی ماں کی طرح بھرپور انداز مےں پرورش کررہی ہوں اور مےری خواہش ہے کہ وہ بڑا ہوکر اےک اچھا انسان بنے ۔
جو لوگ اپنے بچوں کو آےا کے حوالے کردےتے ہےں تو پھر وہی بچے اپنے والدےن کو اےک وقت مےں نرسوں کے حوالے کردےتے ہےں ۔
