تازہ تر ین

سندھ میں تبدیلی کی کوششیں تیز

لاہور، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ حکومت کی تبدیلی کا ٹاسک وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماﺅں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو مل چکا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے رہنماوں نے بھی اس مقصد کے لیے کمر کس لی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوں سے بھی رابطہ کرے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی سندھ میں اپنی حکومت بچانے کے لیے ہاتھ پاﺅں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ وزےر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حالات کے پےش نظر سندھ مےں قےادت کی تبدےلی ناگزےر ہوچکی ہے۔ وزےر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر کرپشن کے الزامات ہےں انہوں نے بطور وزےر خزانہ سہولت کارکا کردار اداکےا۔ افتخار درانی نے کہا کہ وزےر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر کرپشن کے الزامات ہےں۔ ہمےں اےسے وزےر اعلیٰ کی ضرورت ہے جس پر کوئی انکوائری نہ ہورہی ہو ۔ سندھ کی قےادت کے اومنی گروپ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوگےا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ مےں وزےر اعلیٰ سندھ پر سہولت کاری کے شواہد ملے ہےں۔ مراد علی شاہ نے بطور وزےر خزانہ سہولت کار کا کردار کےسے ادا کےا؟ حالات کے پےش نظر سندھ مےں قےادت کی تبدےلی کے سوا کوئی چارہ دکھائی نہیں دیتا۔ پےپلز پارٹی کو ےہ سوچنا چاہےے کہ حکومت کےسے چلانا ہے۔ جمہورےت اےک عمل ہے اور احتساب اس کا حصہ ہے۔ احتساب کا عمل جمہورےت کو مستحکم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ بتاےا جائے کہ پےسہ جمع کرائے بغےر سمٹ بےنک کےسے بن گےا ۔ نےشنل بےنک سے پےسے کےسے لئے گئے حکومت سندھ ےہ تمام سہولےات لےنے کےلئے استعمال کی گئی ۔ ان تمام باتوں کا جواب رپورٹ کی صورت مےں سپرےم کورٹ مےں دےنا ہوگا اور سپرےم کورٹ کا جے آئی ٹی سے متعلق فےصلہ سب کو قبول کرنا ہوگا۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا پہلا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اراکین شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا حکومت ہٹانے کیلئے اقدامات پر غور ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 20سے 22پی پی ایم پی ایز ان کے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد پی پی کے کئی دھڑے بن سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی بھی بات ہو رہی ہے۔اس حوالے سے پہلے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی بات کی جس کے بعد شیخ رشید نے بھی یہ اعلان کیا اور اب عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے بتا یا ہے کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک آخری مراحل میں … 19 اراکین “نامراد “سے نجات پاکر “بامراد” ہونا چاہتے ہیں۔ای سی ایل میں نام ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماوں کا نام ڈالنے کی درخواست دینے والے اپنی فکر کریں ، آپ کو ملک سے بھاگنے کی عادت ہے ، عمران خان اور اس کے کھلاڑیوں کو نہیں! نام بھگوڑوں کے ڈالے جاتے ہیں ہم تو ریس کے گھوڑے ہیں، آﺅ ریس لگالو!!!۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain