ممبئی(شوبزڈےسک)اداکارہ تبو کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ، انہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنے مداح پیدا کیے ۔ تبو نے بالی ووڈ کے تقریبا ہر ایک ہیرو کے مد مقابل کام کیا ہے لیکن انہوں نے آج تک لیجنڈری اداکار جیکی شروف کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا جس کی وجہ ان کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بتایا جاتا ہے۔اداکارہ تبو کی بڑی بہن فرح ناز بھی 80 اور 90 کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمار ہوتی تھیں ۔ تبو کو بچپن سے ہی فلموں میں آنے کا شوق تھا اور اسی وجہ سے وہ اکثر اپنی بڑی بہن کے ساتھ مختلف فلموں کی شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں ۔ 1985 میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے موریشس گئیں جہاں فرح ناز اور جیکی شروف فلم میں کام کر رہے تھے۔
