تازہ تر ین

نیب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،نواز کی بریت کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں نواز شریف کو بری کیا گیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جو 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے چھٹی کے روز فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں جرم ثابت نہیں کرسکا اور نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جولائی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain