تازہ تر ین

اگر آپ کو خوبصورت چہرے کی خواہش ہے تو اس پوز یشن میں ہر گز مت سوئیں

کراچی (ویب ڈیسک)چہرے کی خوبصورت جلد کے لئے سب لوگ ہی بڑے بڑے پاپڑ بیلتے ہیں۔کبھی کسی کریم کا استعمال کیا جاتا ہے تو کبھی کوئی ٹوٹکا آزمایا جاتا ہے لیکن اگر آپ کو بھی خوبصورت جلد کی خواہش ہے تو رات کو سوتے وقت ایسی پوزیشن میں ہرگز نہیں سونا چاہیے جس میں آپ کے بال آپ کے چہرے پر آتے رہیں۔بیوٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ سر میں تیل یا لوشن لگا کر سو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بال جب چہرے پر آتے ہیں تو وہ تیل یا لوشن چہرے کی جلد پر اثر انداز ہوتا ہے اور ہماری چہرے کی جلد خراب ہونے لگتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی رات کو سوئیں تو ہمیشہ اپنے بالوں کو ڈھیلے انداز میں کسی بھی ہلکی چیز کے ساتھ پیچھے کی جانب باندھ لیں۔ اسی طرح کریمیں لگاتے ہوئے ان کی ترتیب کا بھی دھیان رکھیں۔ ایسی کریمیں جن میں مائع کی مقدار زیادہ ہو کو پہلے لگانا چاہیے اور گاڑھی کریموں کو بعد میں لگانا بہتر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain