کولمبو: (ویب ڈیسک)سری لنکا میں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریفک پولیس افسر کے کٹ آو¿ٹ (حقیقی سائز کے پوسٹر) کو ازراہِ مذاق ‘رشوت’ دینے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم بعدازاں دونوں ضمانت پر رہا ہوگئے۔یہ واقعہ سری لنکا کے شمالی قصبے واونیہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے سڑک کنارے بائیک روکی، جیب سے والٹ نکال کر اس میں سے پیسے نکالے اور وہاں نصب ڈمی پولیس اہلکار کو دینے کی کوشش کی۔اور صرف یہی نہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اَپ لوڈ کردی، جو فوراً ہی وائرل ہوگئی۔