تازہ تر ین

چین میں بچوں کے یونیفارم پر سینسر لگا کر ٹریکنگ کا آغاز

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں اب اسکول کے طلبا و طالبات کے یونیفارم کو بھی اسمارٹ کردیا گیا ہے کیونکہ ان پر لگی خاص مائیکرو چپ کے ذریعے اسکول کے باہر بھی ان کی آمدورفت پر نظر رکھی جاسکے گی۔چینی صوبے ’گوائی ز±و‘ کے 11 اسکولوں کے بچوں کے یونیفارم پر مائیکروچِپ لگائی گئی ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) کے ذریعے بچوں کا جائزہ لیتی رہتی ہے خواہ وہ اسکول کے میدان سے باہر ہی کیوں نہ نکل چکے ہیں۔بچوں کے لباس کے کندھوں پر دائیں اور بائیں دو چپس لگائی گئی ہیں جن کے ذریعے اسکول انتظامیہ اور والدین دونوں ہی بچوں کی ٹریکنگ کرسکتے ہیں اگر بچہ کمرہ جماعت سے باہر جائے یا اسکول کے احاطے سے نکل جائے تو اس کی فوری اطلاع والدین اور اسکول انتظامیہ کو ہوجاتی ہے ۔یہ سسٹم اسکول میں بچے کے سونے کی خبر بھی انتظامیہ کو پہنچا دیتا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ اس میں ایک موبائل ایپ کے ذریعے پیسے خرچ کرنے اور ان کی حد قائم کرنے کا بھی انتظام ہے۔اسے بنانے والی کمپنی کا مو¿قف ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مرصع یونیفارم حفاظتی اقدامات کے تحت بنایا گیا ہے اور اسکول میں بچوں کو منظم رکھنے کا بھی کام کرتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ بچوں کے انسانی حقوق ہوتے ہیں اور وہ تخلیہ چاہتے ہیں جبکہ ایک شخص نے کمپنی سے سوال کیا کہ اگر آپ بچے ہوتے اور 24 گھنٹے آپ پر نظر رکھی جاتی تو آپ کو کیسا لگتا؟وجہ کوئی بھی ہو چین کے اسکولوں میں اے آئی نظام کے ذریعے حاضری اور چہرہ شناخت کرنے والے سسٹم پر بھی کام جاری ہے۔ قبل ازیں خبریں آئی تھیں کہ چین کے بعض اسکولوں کے کمرہ جماعت میں طالب علموں پر نظر رکھنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain