لاہور(آئی این پی) سابق کپتان مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق 13سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے کیمپ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے۔پی سی بی نے 13 سال سے کم عمر کرکٹرز کے لیے 2ہفتوں کا کوچنگ کیمپ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے لیے 28کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ کا آغاز 14جنوری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، باسط علی کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ان کھلاڑیوں کا چنا پی سی بی انڈر 13 انٹر ریجنل ٹورنامنٹ کے بہترین پرفارمرز میں سے کیاہے۔جن کھلاڑیوں کو کوچنگ کیمپ میں مدعوکیا گیا ہے ان میں اسپنرز کو حافظ ساجد اکبراور محتشم رشید ٹریننگ دیں گے، فیلڈنگ ڈرلز کی پریکٹس بلال احمد اور عبدالمجید کو سونپی گئی ہے، فاسٹ بولرز کو ساجد شاہ ٹپس دیں گے۔ مدثر نذر اور علی ضیا بلے بازوں کی خامیوں کو دور کرنے میں مدد دیں گے۔مدعو کردہ کرکٹرز میں شاہ زیب خان ایبٹ آباد، اسد عبداللہ بہاولپور، شاہد علی، طلحہ شاکر، مزمل علی ڈیرہ مراد جمالی، شاہود انجم، قمر عباس، محمد اریب فیصل آباد، اویس آفریدی، حسبن اللہ فاٹا، نور حبیب حیدر آباد، سعد بیگ کراچی، عبید شاہد، فہام الحق، شہباز جاوید، ذوہیب خان، محمد عثمان، محمد سلمان لاہور، شاہزیب علی لاڑکانہ، حسیب ناظم، عبدال ہادی ہارون ملتان، احمد حسین پشاور، محمداذان مہدی، محمد ارشد ارشاد احمد، محمد ابراہیم سلطان راولپنڈی، نعمان علی اور ذین علی سیالکوٹ شامل ہیں۔
