روم( ویب ڈیسک ) اٹلی: فری ڈائیونگ کے ماہر جوڑے نے سب سے طویل عرصے تک پانی میں ا?کسیجن کے بغیر رقص کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
روسی رقاص جوڑے میں شامل میرینا کازنکوفا اور دمیتری مالاسینکو نے اٹلی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے سوئمنگ پول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔ اٹلی کے شہر پاڈووا میں واقع اس سوئمنگ پول کا نام وائے 40 ہے اور اس مظاہرے کو دیکھنے کے لیے وہاں کئی افراد بھی موجود تھے جنہوں نے شیشے سے بنی سرنگ کے نیچے سے دونوں کو فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا۔
اس رقص کا سب سے اہم حصہ وہ تھا جس میں دونوں نے ایک تنے ہوئے رسے پر انتہائی مہارت سے اپنا فن دکھایا اور انہوں نے کسی قسم کا ا?کسیجن ٹینک استعمال نہیں کیا تھا۔
اس ریکارڈ کے بعد جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اس مظاہرے کے لیے نفسیاتی اور جسمانی مشق کی تھی جس میں خود کو مطمئین رکھنے اور دل کی دھڑکن کو سست رکھا گیا تھا۔ پھر اس ایک رسی پر رقص کرنا خود بہت مشکل چیلنج تھا۔ اس رقص کا اسکرپٹ بھی لکھا گیا تھا اور خاص موسیقی ترتیب بھی ترتیب دی گئی تھیں۔
اسکرپٹ کے مطابق پانی کے اندر دو چوروں کو جادوئی موتی چرانا تھا اور اس کے حصول کےلیے ڈانس کے دوران انہیں تلوار بازی سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا تھا۔ اس کے بعد دونوں کو رومانوی رقص کرنا تھا تاکہ لوگوں کو پیغام دیا جائے کہ فری ڈائیونگ کا یہ عمل اپنے اظہار کا بہترین طریقہ ہے جس سے محبت اور امن محسوس کیا جاسکتا ہے۔
2016 میں مرینا نے کسی بیرونی مدد کے بغیر پانی کی 154 میٹر گہرائی تک پہنچ کر اپنا ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اب تک وہ 15 فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ان دونوں کا تعلق روسی علاقے یوکرین سے ہے۔