تازہ تر ین

چین میں پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل نصب

چین (ویب ڈیسک ) چین میں جدیدفنِ تعمیرات کا شاہکار پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل 35 دن میں مکمل کرکے شنگھائی کے ایک پارک میں نصب کر دیا گیا۔ دورِ جدید میں نت نئی ایجادات انسانی عقل کو حیران کر دیتی ہیں ، ایسی ہی ایک انوکھی ایجاد تھری ڈی پرنٹنگ ہے۔چینی شہر شنگھائی میں بھی ماہر انجینئرز نے پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پیڈیسٹرین برج یعنی ایسا پل جس پر پیدل چلا جائے ، تیار کیا گیا ہے۔اس پل کی تنصیب شنگھائی کے ایک مقامی پارک میں کی گئی ہے۔پل کی پرنٹنگ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پل 250کلوگرام فی مربع میٹر (ایک مربع میٹر میں 4 افراد) تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔35دنوں میں مکمل ہونے والا یہ پل 15.25میٹر لمبا ہے جبکہ 3.8میٹر چوڑا اور1.2میٹر اونچا ہے۔ اس پل کو مضبوط ترین پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جس پر نمی اور حرارت کی شدت اثر انداز نہیں ہوتی۔ ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پل کی عمر 30 سال تک ہو سکتی ہے۔واضع رہے کہ اس سے قبل اسپین کے شہر میڈریڈ اور نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں بھی 3 ڈی پرنٹڈ پل کی تنصیب کی جا چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain