لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی اے سی کا ممبر بننے کا اہل ہوں، 8 بار وزیر رہا ہوں، پی اے سی، فارن اافس انٹرنیشنل افیئرز، میڈیا کا بھی تجربہ رکھتا ہوں وزیر قانون کو خط لکھا ہے کہ وزیر پی اے سی کا ممبر بن سکتا ہے، تحریک انصاف سے بھی توقع رکھتا ہو ںکہ پی اے سی میں اپنا ایک ممبر کم کر کے مجھے اس کی جگہ رکھیں۔ فروغ نسیم کا ایک دو دن میں جواب آ جائے گا۔ شہباز شریف کےچ یئرمین پی اے سی بننے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کو تیار ہوں تاہم یہی معاملہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے وہاں سے فیصلے آنے کا انتظار ہے، ہائیکورٹ سے فیصلہ آ جائے تو ایک ہفتے میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دوں گا۔ نوازشریف کی صرف ضمانت بحال رکھی گئی ہے کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہوا، ضمانت اتنی اہمیت اسلئے نہیں رکھتی کہ وہ دوسرے کیس میں جیل میں ہیں۔ نوازشریف کا وہ کیس اہم ہے جس کا فیصلہ آنا ہے۔
